میاں میر کی برسی
آج کے دن کی مناسبت سے لوگ دھمال، چراغاں اور دوسرے طریقوں کے ذریعے صوفی بزرگ سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔
مشہور صوفی بزرگ میاں میر کے عقیدت مند لاہور میں ان کی 369 ویں برسی کے موقع پر مزار پر موجود ہیں۔ میاں میر مسلم اور سکھ مذاہب کے درمیان یکساں طور پر مقبول تھے۔ وہ دسمبر 1588 میں امرتسر گئے اور وہاں سکھوں کے سری ہرمندر صاحب کے نام سے مشہور مقدس ترین گولڈن ٹمپل کا سنگ بنیاد رکھا۔ آج کے دن کی مناسبت سے لوگ دھمال، چراغاں اور دوسرے طریقوں کے ذریعے میاں میر سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔