پاکستان

قصہ خوانی بازار میں دھماکہ

دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی اور تاجروں نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

پشاور کا شہر ایک ہفتے میں تیسری بار دہشتگردی کا نشانہ بن گیا۔ گذشتہ اتوار کو ایک چرچ اور پھر جمعہ کو گل بیلہ میں ہونے والے خوفناک بم دھماکوں کے بعد دہشتگردوں نے پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار کا نشانہ بنایا۔ قصہ خوانی بازار دھماکے میں 41 افراد جاں بحق اور 100 کے قریب زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد شہر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور جگہ جگہ پر گاڑیوں کی تلاشیاں لی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب قصہ خوانی بازار آج بند ہے اور تاجروں نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ تصاویر: اے ایف پی، اے پی