پاکستان

کے الیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 49 پیسے سستی کر دی گئی

کراچی کے لیے 49 پیسے فی یونٹ قیمت میں کمی اکتوبر 2024 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، نوٹیفکیشن جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے 49 پیسے فی یونٹ اور کراچی کے علاوہ پورے ملک کے 76 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کردی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے لیے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف جنوری 2025 کے بلز میں ملے گا، اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ ملک بھر کے لیے کمی کے نوٹی فیکیشن کے مطابق ڈسکوز صارفین کے لیے کمی نومبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) صارفین کو کمی کا ریلیف جنوری 2025 کے بلز میں ملے گا، نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔