پاکستان

آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیش گوئی

رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی مقررہ ہدف سے بھی کم رہنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنےکا خدشہ ہے، آئی ایم ایف ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کر دی جس میں پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیش گوئی کی گئی۔

آئی ایم ایف کی جاری کردہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 کے مطابق رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیا کہ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی مقررہ ہدف سے بھی کم رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ رپوٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنےکا خدشہ ہے۔

آئی ایم ایف ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو تین اعشاریہ دو فیصد رہنےکی توقع ہے۔