کراچی میں گرمی کی لہر اگلے 5 روز جاری رہنے کا امکان
کراچی کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہے گا جبکہ ہوا کا رخ زیادہ تر شمال مغرب کی جانب رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کراچی کے شہریوں کو منگل کے روز گرم دن کا سامنا کرنا پڑا، جب بحیرہ عرب بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر پارہ بڑھ کر 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ شہر قائد میں اگلے 4 سے 5 روز گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیر کو شہر کا درجہ حرارت 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے جاری انتباہ میں بتایا کہ بحیرہ عرب میں زیر اثر نظام کے تحت شہر قائد میں اگلے 4 سے 5 گرم اور خشک موسم رہنے کی توقع ہے۔
اس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہے گا جبکہ ہوا کا رخ زیادہ تر شمال مغرب کی جانب رہے گا۔
ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریا، جس میں 36 فیصد نمی تھی، جبکہ کم سے کم پارہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد رہا۔