پاکستان

آئی ایم ایف کی شرائط پر کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس دینا مشکل ہو رہا ہے، مصدق ملک

میری وجہ سے ہی وزارت کے حکام لیٹ ہوئے، میں ان سے بریفنگ لے رہا تھا، میں معذرت چاہتا ہوں، مجھے کمیٹی کا مکمل احترام ہے، مصدق ملک

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی بندش پر کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس دینا مشکل ہو رہا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا سید مصطفی محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اس دوران چیئرمین کمیٹی نے ارکان کے دیر سے پہنچنے پر برہمی کا اظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب وزیر وقت پر پہنچ گئے ہیں تو باقی کیوں لیٹ ہیں؟ سیکریٹری پٹرولیم پہنچ رہے ہیں؟یہ آخری موقع ہے، متعلقہ ادارے وقت پر کمیٹی میں اجلاس میں پہنچیں۔

اس پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ میری وجہ سے ہی وزارت کے حکام لیٹ ہوئے، میں ان سے بریفنگ لے رہا تھا، میں معذرت چاہتا ہوں، مجھے کمیٹی کا مکمل احترام ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہپیٹرولیم ڈویژن کی 3 ماتحت کمپنیوں کو ساورن ویلتھ فنڈ میں منتقل کیا گیا ہے،اس پر کمیٹی ممبر نوید قمر نے کہا کہ وزارت خزانہ اب ساورن ویلتھ فنڈ کو ختم کرنا چاہتی ہے ، مصدق ملک نے بتایا کہ میرا علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے، کابینہ اجلاس میں کبھی ایسی بات نہیں ہوئی کہ فنڈ کو ختم کیا جا رہا ہے، ہمارے پاس کوئی عندیہ نہیں ہے کہ فنڈ ختم کیا جا رہا، ہمیں وزارت خزانہ کی طرف سے مکمل تعاون حاصل ہے، اگر نوید قمر کہہ رہے ہیں تو ان کی بات بھی درست ہو گی۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ کی طرف سے وضاحت سے اس معاملے پر دھند کم کرنے میں مدد ملے گی، مزید کہا کہ جم اسٹون کی ترقی کے لیے ایک جامع رپورٹ تیار کی گئی ہے، جم اسٹون کی ترقی کے لیے کلسٹر بنانے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نے جم اسٹون کی ترقی کے لیے وزارتی کمیٹی قائم کی ہے، کمیٹی پورے سیکٹر میں ویلیو ایڈیشن، فنانسنگ اور ٹیکنالوجی کے لیے حکمت عملی تیار کرے گی اور گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر میں پالیسی کا فوری اطلاق کیا جائے گا۔

وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ جم اسٹون کی اسمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کریں گے۔

بعد ازاں مصدق ملک نے بتایا کہ ملک میں مجموعی گیس پیداوار 3 ارب 20 کروڑ مکعب فٹ یومیہ تک ہے، آئی ایم ایف کی بندش کے تحت کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس دینا مشکل ہو رہا ہے، انڈسٹری کو مجموعی طور پر 60 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس ملتی ہے، کیپٹو پاور پلانٹ نیشنل گرڈ سے بجلی لینےکے سستی پڑتی ہے۔

سوئی سدرن حکام نے بتایا کہ سوئی سدرن سسٹم پر 4000 انڈسٹریز میں سے 750 کے پاس کیپٹوپاور پلانٹ لگے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک کیپٹیو پاور پلانٹ، جسے آٹو پروڈیوسر یا ایمبیڈڈ جنریشن بھی کہا جاتا ہے، بجلی پیدا کرنے کی ایک سہولت ہے جو صنعتی یا تجارتی توانائی استعمال کرنے والے اپنے توانائی کی کھپت کے لیے استعمال کرتے اور اس کا انتظام کرتے ہیں۔