پاکستان

ہری پور: اپر و لوئر کوہستان کے ایڈیشنل سیشن جج فائرنگ سے زخمی

چھوہر شریف میں ایڈیشنل سیشن جج محمد فرید کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، پولیس

خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اپر و لوئر کوہستان کے ایڈیشنل سیشن جج محمد فرید زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ چھوہر شریف میں ایڈیشنل سیشن جج محمد فرید کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج کو زخمی حالت میں ٹراما سینٹر ہری پور سے ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔