کھیل

گلگت بلتستان میں ساتھی کی تلاش میں جانے والے دو کوہ پیما برفانی تودہ گرنے سے لاپتا

پانچ روسی کوہ پیما اپنے ہلاک ہونے والے ساتھی کی لاش کی تلاش کے لیے گئے تھے، ایک کوہ پیما زخمی جبکہ دو کو ریسکیو کر لیا گیا۔

گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں گشہ بروم فور چوٹی پر ساتھی کی لاش لانے کے لیے جانے والے پانچ روسی کوہ پیما برفانی تودے کا شکار ہونے سے دو زخمی اور ایک لاپتا ہو گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری قرار حیدری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں چوٹی کو سر کرنے کے لیے جانے والا روسی کوہ پیما ہلاک ہو گیا تھا جن کی تلاش کے لیے پانچ کوہ پیما سفر پر نکلے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ روسی کوہ پیما ساتھی کی لاش نکالنے گئے لیکن 4600 میٹر کی بلندی پر اچانک برفانی تودہ گرا جس سے ایک کوہ پیما لاپتا اور دیگر دو زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے دو کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر کر کے اسکردو منتقل کر دیا گیا ہے۔

قرار حیدری نے کہا کہ انکا کہنا تھا کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اسکردو منتقل کیے جانے والے کوہ پیماؤں کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے بتایا کہ زخمیوں اور لاپتا ہونے والوں کی تلاش کے لیے موسم سازگار نہیں اس لیے فضائی آپریشن میں مشکلات درپیش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چوٹی پر موجود کوہ پیماؤں تک رسائی اور ریسکیو کا انحصار موسم پر ہے۔