توانائی کے شعبےمیں اصلاحات لارہے ہیں، وفاقی وزیر توانائی
توانائی کاشعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے، اصلاحات پر عملدرآمدکویقینی بنائیں گے، اویس لغاری
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں معاون خصوصی محمد علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ توانائی کاشعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے، اصلاحات پر عملدرآمدکویقینی بنائیں گے۔
اویس لغاری نے کہا کہ ہر چیزکا معاملہ پاور سیکٹرپر آکر رک جاتا ہے، پاکستان کو توانائی کا صحت مند شعبہ دیں گے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے معاون خصوصی محمد علی نے کہا کہ دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح سرکار اور صارف پر بوجھ کم پڑسکتا ہے، ٹاسک فورس آئی پی پیزکےمعاملےکا بھی جائزہ لے گی۔