پاکستان

فیکٹ چیک: عظمیٰ بخاری کی وائرل نامناسب ویڈیو جعلی ہے

اسکرین شاٹس میں عظمیٰ بخاری کی چھوٹی تصویر لگا کر ان سے متعلق غلط دعوے بھی کیے گئے۔

پاکستان میں ایکس اور انسٹاگرام سمیت فیس بک پر 24 جولائی سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی نامناسب ویڈیو اور اسکرین شاٹس شیئر کیے جا رہے ہیں جو کہ دراصل جعلی اور ڈیپ فیک ہیں۔

پاک آئی ویری فائی کی ٹیم نے عظمیٰ بخاری کی ویڈیو اور اسکرین شاٹس وائرل ہونے کے بعد اس پر تحقیق کی، جس دوران معلوم ہوا کہ پورن ویڈیو پر وزیر اطلاعات پنجاب کا چہرہ لگا کر اسے پھیلایا گیا۔

اسکرین شاٹس کو ریورس امیج سمیت دیگر تکنیکی ٹولز کے ذریعے جانچا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ عظمیٰ بخاری کی وائرل کی گئی ویڈیو جعلی اور ڈیپ فیک ہے۔

عظمیٰ بخاری کی ویڈیو کو زیادہ تر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا، جسے کچھ ہی گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کی جعلی ڈیپ ویک ویڈیو کے علاوہ ان کے اسکرین شاٹس بھی بڑے پیمانے پر جھوٹے دعووں کے ساتھ شیئر کیے گئے، جس پر خود عظمیٰ بخاری نے بھی ٹوئٹ کرکے عدالت جانے کا اعلان کیا۔

بعد ازاں عظمیٰ بخاری نے 25 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ میں اپنی جھوٹی نامناسب ویڈیو پھیلانے کے خلاف درخواست بھی دائر کی، جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی عظمیٰ بخاری کی ویڈیو جھوٹی اور ڈیپ فیک ہے، اسکرین شاٹس میں عظمیٰ بخاری کی چھوٹی تصویر لگا کر ان سے متعلق غلط دعوے بھی کیے گئے۔

فیکٹ چیک: صنم جاوید پر رکھا مرد کا ہاتھ ان کے وکیل نہیں والد کا ہے

فیکٹ چیک: جی میل کے بند ہونے کی خبر جعلی ہے

فیکٹ چیک: مری میں جاں بحق اے ایس آئی سے منسوب ویڈیو جعلی نکلی