پاکستان

لاہور: 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

سید پور کی رہائشی بچی گھر سے کھیلنے نکلی تھی، ملزم کو سبزا زار پولیس نے گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا، حکام

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملزم کو سبزا زار پولیس نے گرفتار کیا، پولیس حکام نے بتایا کہ مطابق سید پور کی رہائشی 8 سالہ بچی گھر سے کھیلنے نکلی تھی، ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

حکام نے بتایا کہ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس کی نفری موقعے پر پہنچی اور ملزم کو فوری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔