پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا ارکان پارلمینٹ کو اپنے حلقہ انتخاب کے سرکاری ہسپتالوں سے علاج کروانے کا حکم

منتخب اراکین صرف کینسر یا کسی خطرناک بیماری کے علاج کے لیے اپنے علاقہ سے باہر علاج کرائیں، عدالتی حکم
|

سندھ ہائی کورٹ نے ارکان پارلمینٹ کو اپنے حلقہ انتخاب کی سرکاری ہسپتالوں سے علاج کروانے کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عدالت نے ہدایت جاری کیں کہ ارکان پارلمینٹ اپنے حلقہ انتخاب کے سرکاری ہسپتالوں سےعلاج کرائیں، حکومت ایسی پالیسی بنائےجس سے وارڈ سے لے کر پارلیمینٹیرین تک منتخب ارکان بمعہ اہل و عیال اپنے حلقہ کے سرکاری ہسپتال سےعلاج کرائیں۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار اس طرح ٹھیک ہوں گی، منتخب اراکین صرف کینسر یا کسی خطرناک بیماری کے علاج کے لیے اپنے علاقہ سے باہر علاج کرائیں۔

فیصلے مطابق شہریوں کو طبی سہولیات فراہم نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے، صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کو ہر صورت میں طبی سہولت دینے کی ہدایت کی جائے۔

چیف سیکریٹری نے سیکریٹری صحت کو سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔