پاکستان

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ریکارڈ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 324 ڈالر سے بڑ ھ کر 2 ہزار 345 ڈالر ہو گئی ہے ۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا۔

خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 686 روپے کے اضافہ سے 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2 ہزار 850 روپے اور 2 ہزار 443.41 روپے پر مستحکم ہے، ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 324 ڈالر سے بڑ ھ کر 2 ہزار 345 ڈالر ہو گئی ہے ۔