پاکستان

صدر تحریک انصاف کا نام ای سی ایل میں شامل، پرویز الہٰی کا عدالت سے رجوع

وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کیا ہے، پرویز الہٰی عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا ہے نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے، پرویز الہٰی کی درخواست

وفاقی حکومت نے صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پرویز الہٰی نے نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع بھی کرلیا، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کیا ہے، پرویز الہٰی عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا ہے نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے۔

پرویز الہٰی نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنشن سسسٹم میں اہم اصلاحات کی منظوری دے دی

لاہور ہائیکورٹ: محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کیلئے درخواست دائر

اسرائیلی فوج کی غزہ میں گھر پر بمباری،7 فلسطینی شہید