پاکستان

بجٹ 25-2024 میں آئی ٹی بر آمدات بڑھانے کیلئے اقدامات شامل

آئندہ سال آئی ٹی شعبے کی برآمدات کو 5 ارب ڈالرز تک بڑھانےکا پلان ہے، آئی ٹی کے شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والوں کے لیےخصوصی مراعات کی تجویز ہے۔

حکومت نے وفاقی بجٹ 25-2024 میں آئی ٹی بر آمدات بڑھانے کے لیے اقدامات شامل کیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آئندہ سال آئی ٹی شعبے کی برآمدات کو 5 ارب ڈالرز تک بڑھانےکا پلان ہے، آئی ٹی کے شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والوں کے لیےخصوصی مراعات کی تجویز ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ٹی کے ذریعے کاروبار اور تجارت کے فروغ پر خصوصی رعایت کی تجویز ہے اور نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے پروگرام میں توسیع کے اقدامات شامل کیے گئے ہیں، جبکہ نوجوانوں کی آئی ٹی کے شعبے میں پیشہ ورانہ تربیت کے لیے فنڈز رکھنے کی تجویز ہے۔

اسی طرح وزیراعظم اقدامات کے تحت آئی ٹی اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈز رکھنے کے ساتھ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی پارک کے لیے فنڈ مختص کیے جائیں گے، مزید بتایا کہ بجٹ میں ڈیجٹیل اکانومی منصوبے کے لیے فنڈز رکھنے کی تجویز ہے۔

قسمت میں ہوگا تو اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیں گے، حارث رؤف

ٹی20 ورلڈکپ: نیپال کیخلاف میچ میں بارش، سری لنکا کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات ختم

امریکی صدر کے بیٹے ہنٹربائیڈن اسلحہ کیس میں مجرم قرار