پاکستان

لاہور: آئی جی پنجاب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے والا شہری دم توڑ گیا

آئی جی آفس کے باہر خود کو آگ لگانے والا شہری اصفر سہیل لاہور کے میو ہسپتال میں زیر علاج تھا، متوفی کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے والا شہری دوران علاج دم توڑ گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق شہری اصفر سہیل لاہور کے میو ہسپتا میں زیر علاج تھا، متوفی کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

آئی جی آفس کے باہر خود کو آگ لگانے والا شہری لاہور کے علاقے کماہاں کا رہائشی تھا، وہ پگڑی پر لیے گئے ایک مکان میں رہائش پذیر تھا، میڈیا میں رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مالک مکان کی جانب سے پیشگی نوٹس دیے بغیر گھر خالی کروانے پر احتجاج کے لیے آئی جی آفس پہنچا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرہ شخص صبح سے آئی جی آفس کے باہر پنجاب پولیس کے سربراہ سے ملاقات کے لیے انتظار میں بیٹھا تھا۔

سیکیورٹی پر مامور حکام کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اس نے خود کو آگ لگالی تھی، شہری کو بچاتے ہوئے پولیس اہلکار عادل بھی جھلس کر زخمی ہو گیا۔

اے آر رحمٰن کے ساتھ رابطہ کرکے ان کے ساتھ کام کرنے میں 7 سال لگے، شیراز اپل

کیا کینیڈا آج ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستانی مہم کا خاتمہ کرسکتا ہے؟

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرز فنڈنگ کی منظوری دے دی