پاکستان

9 مئی مقدمات: لاہور پولیس کی ٹیم کی شاہ محمود قریشی سے تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل آمد

ٹیم اپنے ہمراہ پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے کٹ بھی ساتھ لے کرآئی، تفتیشی ٹیم شاہ محمود قریشی کے جوابات کی ویڈیو ریکارڈ بھی کرے گی، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی سے متعلق لاہور میں درج مقدمات کی تفتیش کے لیے لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئی، 9 رکنی پولیس ٹیم کی سربراہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) جاوید آصف کر رہے تھے۔

تفتیشی ٹیم لاہور کے تھانہ شادمان، سرورروڈ، مغل پورہ، شاہدرہ، ریس کورس، گلبرگ، گجر پورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کرنے لیے آئی تھی۔

پولیس ٹیم میں پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے ماہرین بھی شامل ہیں، ٹیم میں شامل ماہرین اپنے ہمراہ مختلف جدید آلات بھی لائے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیم اپنے ہمراہ پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے کٹ بھی ساتھ لے کرآئی، تفتیشی ٹیم شاہ محمود قریشی کے جوابات کی ویڈیو ریکارڈ بھی کرے گی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش ہونے کے بعد بحال

’ایک اور امریکی سازش کامیاب‘، نو آموز امریکا کے ہاتھوں شکست پر شائقین کا شدید غم وغصے کا اظہار

فلسطینی حمایت میں بچوں نے اشتہار مسترد کیا، ہم نے اس میں کام کیا، جویریہ سعود کا اعتراف