پاکستان

تحریک انصاف کو اتوار کو لاہور میں کنونشن کی اجازت نہ مل سکی

پولیس نے سیکیورٹی تھریٹ کا جواز بنا کرکنونشن کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، پی ٹی آئی ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اتوار لاہور میں کنونشن کی اجازت نہ مل سکی اور پولیس نے سیکیورٹی تھریٹ کا جواز بنا کر کنونشن کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں ورکر کنونشن کی اجازت نہ ملی سکی۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق کنونشن کے لیے عدالت میں رٹ دائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے سیکیورٹی تھریٹ کا جواز بنا کرکنونشن کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تحریک انصاف نے اتوار کے روز موچی گیٹ لاہور میں کنونشن کا اعلان کر رکھا ہے۔