کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ
زلزلے کے جھٹکے کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔
ڈان نیوز کے کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کی شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 22 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال مشرق میں 15 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔