پاکستان

اسرائیلی مظالم کیخلاف حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آج ملک گیر احتجاج ہو گا، قیصر شریف

رفح میں اسرائیلی مظالم کے خلاف تمام شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، لاہور میں سیکریٹری جنرل امیر العظیم، ضیا الدین انصاری مظاہرے میں شرکت کریں گے، ترجمان

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آج ملک گیر یوم احتجاج ہو گا۔

ڈان نیوز کے مطابق قیصر شریف کا کہنا تھا کہ رفح میں اسرائیلی مظالم کے خلاف تمام شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، لاہور میں سیکریٹری جنرل امیر العظیم، ضیا الدین انصاری مظاہرے میں شرکت کریں گے۔

قیصر شریف نے کہا کہ نائب امیر لیاقت بلوچ منڈی بہاؤالدین میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں، جبکہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت نائب امیر میاں محمد اسلم کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں سیکریٹری خیبرپختونخوا عبدالواسع اور امیر ضلع بحراللہ خان ریلی کی قیادت کریں گے، اسی طرح کراچی میں عبوری امیر ضلع منعم ظفر و دیگر قیادت مظاہروں سے خطاب کرے گی۔

قیصر شریف نے کہا کہ کراچی میں 500 جگہوں پر فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج ہوگا، لاہور میں حلقہ جات کی سطح پر نماز جمعہ کے بعد احتجاج ہو گا۔

قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں بڑے احتجاجی پروگرامات ہوں گے۔

پاک۔بھارت میچ میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ

حیدرآباد: گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے زخمی ہونے والے 6 افراد دم توڑ گئے

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کے ایس ای-100 انڈیکس میں ہزار پوائنٹس کا اضافہ