پاکستان

پشاور: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد قتل

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور میتیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد قتل اور ایک زخمی ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پشاور کےنواحی علاقہ چمکنی میں فریقین کے مابین جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور میتیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں فائرنگ سے 3 افراد قتل اور 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

خیبر پختونخوا پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ تھانہ شبقدر کی حدود نصرت زئی میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد مارے گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا تھا۔

15 دنوں بعد بتاؤں گا صوبہ کس کا، بجلی کس کی ہے، علی امین گنڈاپور

کوئی عدلیہ کا احترام نہیں کرے گا تو ہم سے بھی توقع نہ رکھے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

چیئرمین پی سی بی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا