پاکستان

راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل

تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں پولیس اہلکار صالح بابر کو سلم بہار اسٹاپ پر گولی مارکرقتل کیا گیا۔

راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں پولیس اہلکار صالح بابر کو سلم بہار اسٹاپ پر گولی مارکرقتل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول صالح بابر پی سی 2 روات میں تعینات تھا اور کچھ دن سے غیر حاضر تھا۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ بظاہر سابقہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کہوٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔