پاکستان

ساہیوال: شہری کو حبس بےجا میں رکھنے پر پنجاب پولیس کے 2 افسران معطل

ساہیوال میں کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے انچارج اور ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ملتان کے ایک رہائشی کو غیر قانونی طور پر حراست رکھا تھا۔

پنجاب کے ضلع ساہیوال میں ایک شہری کو حبس بےجا میں رکھنے کے الزام پر پولیس کے 2 افسران کو معطل کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال میں کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کے انچارج اور اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) تھانہ سٹی نے پنجاب کے شہر ملتان کے ایک رہائشی کو غیر قانونی طور پر حراست رکھا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حکام بالا نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی آئی اے انچارج اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کو معطل کردیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق دونوں افسران کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا ہے، افسران کے خلاف درج مقدمے میں غیر قانونی حبس بےجا میں رکھنے اور قانون سے تجاوز کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

نیب ترامیم کیس میں عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک پیش، ’آرڈیننس لانے ہیں تو پھر پارلیمان کو بند کردیں‘

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بنائے گئے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح

شائقین کی جانب سے چیزیں پھینکنے پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا