پاکستان

علی امین گنڈاپور کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی

مقدمے کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد نے کی۔
|

پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قومی احتساب بیورو (نیب) کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق سماعت ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد نے کی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پہلے اس کیس میں جو کونسل تھا وہ سرکاری وکیل بن گیا ہے۔

وکیل نے کہا کہ آج وکالت نامہ جمع کیا ہے تھوڑا ٹائم دیا جائے۔

اس موقع پر جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ یہ انکوائری کونسی ہے؟ پراسیکیوٹر نیب نے جواب دیا کہ درخواست گزارجب وفاقی وزیر تھے تو اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا، نیب کا جو کال آپ نوٹس تھا وہ ختم ہوچکا ہے، تازہ جاری نہیں کیا، درخواست غیر مؤثر ہوگئی ہے۔

اس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

’دبئی لیکس پرانی فلاپ فلم کا ریمیک ہے‘، خواجہ آصف، محسن نقوی سمیت دیگر کی وضاحتیں

عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی

ہماری پہچان کرپشن نہیں محنت اور ذہانت ہے، احسن اقبال