پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا گریڈ 5 کے ملازم کی گریڈ 19میں تقرری کی انکوائری کا حکم

عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات، ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے گریڈ 5 کے ملازم کی گریڈ 19 میں تقرری کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

گریڈ 5 کے واٹر بورڈ کے ملازم کی بلدیات میں 19 گریڈ پر تعیناتی کے کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ واٹر بورڈ میں گریڈ 5 کا ملازم بلدیات میں گریڈ 19 کا افسر کیسے تعینات ہوا ؟

عدالت نے حکم دیا کہ ایڈیشنل سیکریٹری بلدیات تحقیقات کرکے 22 مئی تک رپورٹ پیش کریں۔

عدالت نے ڈیپوٹیشن افسر لطیف خان کی گریڈ 19میں تقرری کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات، ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

سونے کی قیمت میں 4600 روپے کا بڑا اضافہ

ناقدین کارکردگی پر بات نہیں کرسکتے تو کردار کشی کرتے ہیں، عظمیٰ بخاری

خیبرپختونخوا: صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس، بجٹ 25-2024 پر تفصیلی غور