پاکستان

شمالی وزیرستان: لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

عسکریت پسندوں نے پہلے اسکول کے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں اسکول کے دو کمروں کو دھماکے سے اڑا دیا، پولیس ذرائع

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوا میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے لڑکیوں کے ایک نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے پہلے اسکول کے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں اسکول کے دو کمروں کو دھماکے سے اڑا دیا، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسی طرح کے حملے گزشتہ سال مئی میں ہوئے تھے جب میرعلی میں لڑکیوں کے دو سرکاری اسکولوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا، ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ علاقے کا واحد پرائیویٹ گرلز اسکول تھا اور اس کی انتظامیہ کو ماضی میں متعدد دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے۔

ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست اسکیم کو کامیاب بنائیں گے، وزیر خزانہ

سیاسی جماعت اور حکومت کے طور پر پی ٹی آئی سے بات کرنےکو تیار ہیں، رانا ثنا اللہ

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگایا تو گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیں گے، علی امین گنڈاپور