پاکستان

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا

پانچ سال کی مدت کے حامل چھتیس صفحات کے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیس ساڑھے 12 ہزار، بہتر صفحات کی فیس ساڑھے 18 ہزار اور سو صفحات کی فیس 23 ہزار روپے ہوگی۔

حکومت نے پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق 8 مئی 2024 سے پانچ سال کی مدت کے حامل چھتیس صفحات کے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیس ساڑھے 12 ہزار، بہتر صفحات کی فیس ساڑھے 18 ہزار اور سو صفحات کی فیس 23 ہزار روپے ہوگی۔

دس سالہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے لیے چھتیس، بہتر اور سو صفحات کے لیے فیس بالترتیب 16 ہزار 200، 25 ہزار 200 اور 32 ہزار روپے ہوگی۔

واضح رہے کہ رواں سال 6 مارچ کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے مختلف کیٹیگریز اور صفحات کے پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا تھا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن سے پاسپورٹ کی بروقت ادائیگی کا بحران تو ختم نہ ہو سکا، لیکن پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔

پانچ سال کے 36 صفحات والے نارمل پاسپورٹ کی فیس بڑھا کر ساڑھے 4 ہزار روپے کر دی گئی، جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی ساڑھے 7 ہزار، دس سال والے پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار 700 اور ارجنٹ کی 11 ہزار 200 روپے کردی گئی ہے۔

اسی طرح پانچ سال کے 72 صفحات والے نارمل پاسپورٹ کی فیس 8 ہزار 200، ارجنٹ کی ساڑھے 13 ہزار، دس سال والے پاسپورٹ کی فیس 12 ہزار 400 اور ارجنٹ کی 20 ہزار 200 روپے کردی گئی ہے۔