پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کی لاپتا شہری کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹیز، ٹاسک فورس اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت

عدالت نے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی اور درخواست کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے 2016 سے لاپتا شہری کی بازیابی کے لیے مشترکہ تحقیقات ٹیم (جےآئی ٹیز) اور صوبائی ٹاسک فورس اجلاس کے انعقاد، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنےکی ہدایت کردی اور تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

2016 سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ شہری 8 سال سے لاپتا ہے، اب تک اس کا سراغ کیوں نہیں لگایاجاسکا؟

تفتیشی افسر نے شہری کی بازیابی سے متعلق رپورٹس جمع کرادیں، جس میں کہا گیا ہے کہ 25 مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹیز) اور 15 صوبائی ٹاسک فورس اجلاس ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کی مختلف ایجنسیوں اورحراستی مراکز کو خطوط ارسال کیےگئے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہری کی بازیابی کے لیے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

عدالت نے شہری کی بازیابی کےلیے جےآئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس اجلاس کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنےکی بھی ہدایت کر دی۔

عدالت نےآئندہ سماعت پرتفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

بعدازاں، سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ شہری سلیم الرحمٰن شاہراہ نور جہاں سے 2016 کو لاپتا ہوا تھا۔

حکومت کا پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں 27 فیصد اضافے کا عندیہ

لاہور ہائیکورٹ: اسکول ٹیچر سے زیادتی کے ملزم کی سزا کالعدم

آئی بی کی جانب سے آڈیو لیک کیس میں بینچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست خارج