پاکستان

آئی جی سندھ کا احتجاج کے دوران سڑکیں بلاک کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

مرکزی شاہراہیں اور سڑکیں بند کرکے احتجاج کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے، غلام نبی میمن

آئی جی سندھ نے احتجاجاً شاہراہیں اور سڑکیں بلاک کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ احتجاج کے لیے شاہراہیں اور سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت اجلاس میں شاہراہوں پر جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

آئی جی نے شاہراہوں پر امن و امان کی صورتحال اور پولیس تعینات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مرکزی شاہراہیں اور سڑکیں بند کرکے احتجاج کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے، زائد وزن والی مال بردار گاڑیوں کے اجازت ناموں کے حوالے سے قانون پر عمل در آمد بھی یقینی بنایا جائے۔

ایران-پاکستان تجارتی حجم ’ناقابل قبول‘، 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، ابراہیم رئیسی

انجری کا شکار اعظم خان کی جگہ حسیب اللہ قومی ٹی20 اسکواڈ میں شامل

ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ ویڈیو وائرل