سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
کراچی، کوئٹہ سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی، کوئٹہ سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد اورگر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ مری، گلیات ، اٹک، راولپنڈی ،جہلم میں ہلکی بارش متوقع ہے۔