پاکستان

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں صوبائی کابینہ میں شامل زرا سے حلف لیا۔

گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے بلوچستان کابینہ میں شامل زرا سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری شکیل قادر خان، صوبائی سیکریٹریز، وکلا، صحافیوں، قبائلی عمائدین سمیت پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حلف اٹھانے والوں میں صادق عمرانی، علی مدد جتک، ظہور بلیدی، نور محمد دمڑ شامل ہیں جب کہ سردار فیصل جمالی، سرفراز ڈومکی، عبدالرحمان کھیتران، سلیم کھوسہ، عاصم کردگیلو، بخت محمد کاکڑ، نوابزادہ طارق مگسی شامل تھے۔

ان کے علاوہ شعیب نوشیروانی، راحیلہ درانی اور ضیا لانگو نے بھی بطور صوبائی وزرا حلف اٹھایا۔

یشما گل بچ تو جائیں گی نا؟ ہانیہ عامر کی ساتھ ہسپتال کی ویڈیو وائرل

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ٹی 20: بارش کے باعث میچ بے نتیجہ ختم

اسرائیل کا ایران پر ’میزائل حملہ‘، ایران کا 3 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ