پاکستان

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت

امن و امان کو خراب کرنے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے، جسٹس عقیل عباسی نے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کردی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے صوبے میں ایک ماہ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنا کر ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل احمد عباسی کی صدارت میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور دیگر افسران نے الگ الگ بریفنگ دی اور رپورٹس پیش کیں۔

اجلاس کے دوران چیف جسٹس نے ہدایات جاری کی کہ کوئی بھی کتنا طاقتور ہو رعایت نہ برتی جائے اور امن و امان کو خراب کرنے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں امن و امان یقینی بنایا جائے اور رپورٹ پیش کریں۔

اجلاس کے بعد آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اسٹریٹ کرائم، سیف سٹی اور کچے کے ڈاکوؤں کا ایشو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے گشت بڑھانے پر بات ہوئی ہے اور کریمنل جسٹس سسٹم میں کئی چیزوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ پولیس یقینی بنائے گی کہ جھوٹے مقدمات نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ کیس جب رجسٹر ہوتا ہے تو ٹھیک تفتیش ہوتی ہے اور ملزمان کو سزا بھی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں لوٹ مار میں صرف رمضان المبارک کے دوران ہی خاتون سمیت 13 افراد موت کو گھاٹ اتار دیا گیا ہے جب کہ متعدد شہری زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

سفاک ڈاکو صرف مارچ کے مہینے میں مجموعی طور پر 19 جبکہ رواں سال 52 شہریوں سے جینے کاحق چھین چکے ہیں۔

جنسی چھیڑ خانی کے مناظر کی شوٹنگ پر مادھوری ڈکشٹ رو پڑی تھیں، رنجیت

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علی ظفر، پارلیمانی لیڈر عون عباس ہوں گے، بیرسٹرگوہر

سونے کی قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے سے نئی بُلند ترین سطح پر