پاکستان

کراچی: شہریوں کے اغوا اور تشدد میں ملوث سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار گرفتار

چاروں اہلکاروں کو معطل کردیاگیا، نوکری سے بھی فارغ کیا جائے گا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

کراچی میں 2 شہریوں کو غیر قانونی حراست مین رکھنے، تشدد اور رقم وصولی میں ملوث محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے 4 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی کے 4 اہلکاروں کو سی ٹی ڈی کے گارڈن دفتر سےگرفتار کیا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی ٹی ڈی نے بتایا کہ چاروں اہلکاروں کو معطل کردیاگیا، نوکری سے بھی فارغ کیا جائے گا، چاروں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد انکوائری کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار اہلکاروں نے شہری جاسم اور اس کے دوست کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا تھا، شہری کی مدعیت میں ٹیپو سلطان تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اہلکاروں نے شہری سے 4 لاکھ روپے بھی وصول کئے تھے، پولیس لین دین کے تنازع پر نوجوان کو اغوا کرکے سی ٹی ڈی سیل لے گئی تھی۔

لکی مروت: دہشتگردوں کی پولیس گاڑی پرفائرنگ، ڈی ایس پی اور ایک اہلکار شہید

اسرائیل کو اسلحے کی فروخت اور فراہمی پر پابندی کی پاکستانی قرارداد اقوام متحدہ میں منظور

وزیراعظم پہلے غیر ملکی دورے پر آج سعودی عرب جائیں گے