پاکستان

سندھ: سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں آلودہ پانی پینے سے 5 بچے جاں بحق

متاثرہ علاقے میں زیر زمین پانی کا استعمال کرنے سے منع کر دیا گیا، زیر زمین پانی کے نمونے میں سینکھیا کی مقدار زیادہ پائی گئی، ڈی ایچ او

سندھ کے ضلع سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں زیر زمین آلودہ پانی کے استعمال سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) سانگھڑ نے بتایا کہ 2 روز کے دوران ایک ہی خاندان کے 5 بچے جاں بحق ہوئے، واقعے کے بعد ڈی ایچ او سانگھڑ نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور واٹر پمپ کو سیل کردیا۔

ڈی ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں زیر زمین پانی کا استعمال کرنے سے منع کر دیا گیا، زیر زمین پانی کے نمونے لیبارٹری میں چیک کیے گئے، جس میں سینکھیا کی مقدار زیادہ پائی گئی۔

بلوچستان میں تاحال کابینہ کی تشکیل نا ہوسکی

ایف آئی اے کی ملتان ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، 16 کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

عالمی برادری ظلم و جبر روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، وزیراعظم