پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 68 ہزار پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر

کے ایس ای-100 انڈیکس 660 پوائنٹس یا 0.98 فیصد بڑھ کر پہلی بار 68 ہزار 416 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 660 پوائنٹس یا 0.98 فیصد بڑھ کر پہلی بار 68 ہزار 416 پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس 869 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

اس سے قبل 28 مارچ 2024 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا تھا کہ مارکیٹ میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور کے ایس ای-100 انڈیکس نے 67 ہزار کی حد عبور کر لی۔

ان کا کہنا تھا کہ نجکاری اور آئی ایم ایف کے حوالے سے مثبت خبریں مل رہی ہیں جبکہ بیرونی اور مقامی اداروں کی جانب سے خریداری کی گئی ہے۔

27 مارچ کو 100 انڈیکس 641 پوائنٹس فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 547 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل 12 دسمبر 2023 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس کی بُلند سطح پر پہنچا تھا۔

کراچی: سی ٹی ڈی، رینجرز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 5 مشتبہ افراد زیر حراست

پاکستان کیساتھ سیکیورٹی پارٹنرشپ بڑھانے کیلئے کام جاری رکھیں گے، امریکا

دنیا کا معمر ترین شخص انتقال کرگیا