پاکستان

پیپلز پارٹی کل سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوگی، شرجیل میمن

پارٹی نے عدلیہ کی آزادی کے لیے جدو جہد کی تھی، اچانک سب کو عدلیہ کی آزادی یاد آنا، سوالیہ نشان ہے، رہنما پیپلزپارٹی

رہنما پیپلزپارٹی اور وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کل سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوگی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیتی ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے عدلیہ آزاد ہو۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عدلیہ کی آزادی کے لیے جدو جہد کی تھی، اچانک سب کو عدلیہ کی آزادی یاد آنا، سوالیہ نشان ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ریڈلائن بی آرٹی کا کام بھی مکمل ہونے جا رہا ہے، ٹرانسپورٹ کے نئے روٹس شروع کرنے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ایکشن لے رہے ہیں۔

9 مئی مقدمات: شیخ رشید، زرتاج گُل سمیت 59 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم

ریلی کے دوران شیر افضل مروت کی ایک شخص کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

سینیٹ انتخابات: حکمران اتحاد کی ایوان بالا میں دو تہائی اکثریت پر نظریں مرکوز