کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی
آج (27 مارچ) کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت 24.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے آئندہ ماہ سے کراچی میں گرمی مزید بڑھنے کی پیش گوئی کردی، چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ اپریل اور مئی میں گرمی مزید بڑھے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ آج (27 مارچ) کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت 24.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں اگلے ہفتے تک گرمی برقرار رہے گی، اپریل اور مئی میں گرمی مزید بڑھے گی۔