پاکستان

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں گھر پر دستی بم حملہ،2 افراد زخمی

جس شخص کے مکان پر دستی بم پھینکا گیا اسے کوئی تھریٹ نہیں تھا، واقعہ بھتے کا بھی نہیں ہے، ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں، پولیس

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن 3 نمبر میں گھر کے باہر دستی بم حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے, بم ڈسپوزل یونٹ نے شواہد اکھٹا کرکے رپورٹ مرتب کرلی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نےحملہ کیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے ۔۔

رپورٹ کے مطابق افطار کے وقت ملزمان گھر کے باہر بیٹھے شخص سے کچھ بات چیت کی، ایک ملزم کے ہاتھ میں کالا شاپر تھا جس سے اس نے دستی بم نکال کر پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے، ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جس شخص کے مکان پر دستی بم پھینکا گیا اسے کوئی تھریٹس نہیں تھیں، واقعہ بھتے کا بھی نہیں ہے، ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں، ملزمان نے جو گولیاں فائر کیں ان کے خول مل گئے ہیں جنہیں تحویل میں لے لیا ہے۔

شانگلہ: بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

پاکستان ٹیم ون ڈے، ٹی 20 سیریز کیلئے نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی

فیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان معاملات طے پاگئے، بیٹا باپ اور بیٹی ماں کے حوالے