دنیا

امریکا: بالٹی مور میں مال بردار بحری جہاز کی ٹکر سے پُل ٹوٹ گیا

سوشل میڈیا پر زیرِگردش ویڈیوز میں پل کا ایک بڑا حصہ سمندر میں گرتے دیکھا گیا، فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں مال بردار بحری جہاز (کارگو شپ) کی ٹکر سے 3 کلوم میٹر طویل پُل ٹوٹ کر سمندر میں گرگیا۔

خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بالٹی مور میں فرانسس اسکاٹ کی پل کا ایک بڑا حصہ مال بردار جہاز کے ٹکرانے کے بعد منہدم ہوگیا جس کے باعث متعدد گاڑیاں پانی میں گِر گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ شب ایک بج کر 35 منٹ پر اس واقعے کی اطلاع موصول ہوئی۔

سوشل میڈیا پر زیرِگردش ویڈیوز میں پل کا ایک بڑا حصہ پانی میں گرتے ہوئے دیکھا گیا، پُل ٹوٹنے سے اس پر چلنے والی کچھ گاڑیاں بھی دریا میں گر گئیں تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

میری لینڈ ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے مطابق حادثے کے بعد دونوں اطراف سے پل کو مکمل طور پر بند کردیا گیا جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

میئر بالٹی مور کا کہنا ہےکہ حادثے کے بعد ایمرجنسی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں۔

بلوچستان: تربت میں نیول ایئربیس پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، ایک سپاہی شہید

فیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان معاملات طے پاگئے، بیٹا باپ اور بیٹی ماں کے حوالے

غزہ: اقوام متحدہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے باوجود اسرائیلی حملے جاری