پاکستان

اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیز، فارم ہاؤسز پر پراپرٹی ٹیکس عائد

وفاقی دارالحکومت کے علاقوں شہزاد ٹاون، مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن میں ایک سو چالیس مربع گز تک کے پلاٹس پر 24 ہزار روپے ٹیکس عائد کردیا گیا۔

اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور فارم ہاؤسز پر پراپرٹی ٹیکس عائد کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق دستاویز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقوں شہزاد ٹاون، مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن میں ایک سو چالیس مربع گز تک کے پلاٹس پر 24 ہزار روپے ٹیکس عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ 8 کنال تک کے فارم ہاؤس پر ایک لاکھ 80 ہزار، نوے سے ایک سو بیس کنال تک فارم ہاؤسز کو 4 لاکھ 42 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

دستاویز کے مطابق بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز پر گراؤنڈ فلور میں فی اسکوائر فٹ 32 روپے، اپارٹمنٹ میں فی اسکوائر فٹ 26 روپے اور پرائیویٹ اسپتالوں میں فی اسکوائر فٹ 22 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

ماسکو ’دہشت گرد حملے‘ میں ہلاکتوں کی تعداد 133 ہوگئی، 11 مشتبہ افراد زیر حراست

کرینہ کپور کو ماہرہ خان سے پہلے فلم ’ورنہ‘ کی آفر ہوئی تھی، ہارون شاہد

’پاکستان سب سے پہلے ہے‘، عماد وسیم کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان