سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی سے لیس فیچر کیساتھ سام سانگ کی پہلی ’گلیکسی ایس 24‘ سیریز لانچ

سام سنگ نے اپنی نئی سیریز میں گلیکسی ایس 24، گلیکسی ایس 24پلس اور گلیکسی ایس 24 الٹرا شامل ہیں۔
Welcome

جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے گلیکسی ایس 24 سیریز لانچ کردی جس کے متعدد فیچرز آرٹیفیشل انٹیلی جینس (اے آئی) سے لیس ہیں۔

سام سنگ نے اپنی نئی سیریز میں گلیکسی ایس 24، گلیکسی ایس 24پلس اور گلیکسی ایس 24 الٹرا شامل ہیں۔

ان فونز میں عام موبائل کے علاوہ مختلف اپ ڈیٹس اور فیچرز شامل ہیں، جن میں ڈیزائن ٹویکس، اسکرین کے سائز میں تبدیلی اور گلیکسی ایس 24 الٹرا کے ہیڈلائن کیمرہ کت فیچرز میں اہم تبدیلیاں شامل ہیں۔

گیلکسی ایس 24 کی تعارفی قیمت 799ڈالرز، گیلکسی ایس 24 پلس کی 999 ڈالرز جبکہ گیلکسی ایس 24 الٹرا کی تعارفی قیمت ایک ہزار 299 ڈالرز ہے۔

ٹو وے ٹرانسلیشن

کمپنی کے مطابق نئے فونز میں ’ٹو وے ٹرانسلیشن‘ کا فیچر ہے جس کے ذریعے صارف مختلف زبان میں لائیو فون کال کو اسی وقت ترجمے کے ساتھ سن سکتے ہیں, اس فیچر کے تحت فون 13 مختلف زبانوں کو ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹرانسلیشن کا یہ فیچر اس سے پہلے سام سنگ کے کسی بھی فون میں دستیاب نہیں تھا اور ایس 24 اس فیچر کے ساتھ پہلا فون ہے۔

اس کے علاوہ ان فونز میں اے آئی سے لیس ایڈیٹنگ فیچر بھی موجود ہیں۔

سرکل ٹو سرچ

یہی نہیں بلکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ نئی سیریز میں ’سرکل ٹو سرچ‘ کا فیچر بھی موجود ہے، صارف اسکرین پر موجود تصویر کے کسی بھی حصے کو سرکل کر کے اسے ڈائریکٹ گوگل پر سرچ کرسکیں گے۔

مڈ بجٹ رئیل می 12 متعارف

نوکیا نے بجٹ فون متعارف کرادیا

تقریبا 100 دن تک بیٹری چلانے والا فون متعارف