کاروبار

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر مسلسل تیسرے مہینے اضافہ

گزشتہ ماہ پاکستاں کی ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 41 کروڑ ڈالرز تھیں جبکہ فروری 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 18کروڑ ڈالرز تھا، اپٹما

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر مسلسل تیسرے مہینے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق فروری 2024 میں سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات 20 فیصد اضافے کے بعد ایک ارب 41 کروڑ ڈالرز رہیں تاہم رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے بتایا کہ گزشتہ ماہ (فروری 2024) کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 41 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ فروری 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 18کروڑ ڈالرز تھا۔

تاہم ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جنوری 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 46 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھیں۔

کراچی کے قریب ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی، تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

’پارٹی آئینی حق سے محروم ہوگئی‘، سنی اتحاد کونسل سے مخصوص نشست لینے پر ماہرین کی رائے

نیپرا کا کے-الیکٹرک سمیت بجلی کمپنیوں کی لائسنس فیس میں اضافے کا منصوبہ