پاکستان

علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے 22ویں وزیراعلیٰ منتخب

علی امین گنڈا پور 90 ووٹ لے کر خیرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، ان کے مدمقابل عباداللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے۔
|

سنی اتحاد کونسل کے علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے 22ویں وزیر اعلی منتخب ہوگئے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس آج صبح 10 بجے شروع ہونا تھا۔

اجلاس شروع ہونے کے بعدوزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہوا، اراکین نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹ ڈالا۔

علی امین گنڈا پور 90 ووٹ لے کر خیرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے عباداللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے۔

وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اسمبلی ایوان مین ارکان کےنعرے لگائے، ارکان کی علی امین گنڈاپور کو وزیراعلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

ہم انتقامی کارروائی نہیں چاہتے، نومنتخب وزیراعلیٰ

وزیر اعلی منتخب ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دعا ہے اللہ تعالی میری مدد فرمائے، میں بانی پی ٹی آئی کا شکرگزار ہوں کہ مجھے وزیر اعلی کےلیے نامزد کیا، انشااللہ امیدوں پر پورا اتروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی، لیڈرشپ کےساتھ ظلم ہوا، ایسی فسطائیت پوری دنیا میں نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی بات کرنے پر جیل میں ڈالا گیا ہے، عمران خان نے پاکستان، عوام اور کشمیر کی بات کی،مگر ہم انتقامی کارروائی نہیں چاہتے، نہیں چاہتےجو آج ہمارا ساتھ ہواکل کسی اور کےساتھ ہو، ہمارے کارکنوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمارےساتھ جو ظلم ہوا اس کا ازالہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسا نظام چاہتا ہوں کہ کوئی قانون ہاتھ میں نہ لے سکے، میں چاہتا ہوں ہماری مائیں ،بہنیں، بیٹیاں محفوظ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے آزاد حیثیت میں وزیراعلیٰ بننے کا دکھ ہے، ہم حق لینا جانتے ہیں اور چھیننا بھی جانتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ ملک میں مہنگائی کا راج ہے، پوری قوم جان گئی ہے کہ اصل سلیکٹڈ کون ہے، یہ باہر سے آتے ہیں اور پیسہ چوری کرتے ہیں۔

نومنتخب وزیراعلی نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونےکا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے، پوری دنیا نے کہا الیکشن شفاف نہیں ہوئے۔

گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی صوبائی اسمبلی کے سپیکر جبکہ ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئی تھیں۔

خیبرپختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ انتخاب آج ہوگا

قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

وزن میں صرف 5 کلو کمی کے کیا فوائد ہیں؟