پاکستان

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری، سردی میں اضافہ

محکمہ موسمیات نے آج مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے، کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ سردی لوٹ آئی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، زیارت خانوزئی، کان مہترزئی اور مسلم باغ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قلات، سبی، مستونگ، نوکنڈی اور تفتان میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔

کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ سردی لوٹ آئی، ادھر شمالی اور جنوبی وزیرستان ٹانک ہنگو، اورکزئی، لکی مروت میں کہیں بارش اور کہیں برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے آج مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے جبکہ راولپنڈی، جہلم، چکوال، سرگودھا، میانوالی، گجرات اور بہاولپور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کی توقع ہے۔

نیپرا کا عوام کو بڑا جھٹکا، بجلی 7 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی

میں اور یاسر اپنی اپنی والدہ کے جنازوں میں شریک نہ ہوسکے تھے، ندا یاسر

غزہ میں اسرائیلی جارحیت: فلسطینی وزیر اعظم حکومت سمیت مستعفی