اسلام آباد ہائیکورٹ: شیر افضل مروت کےخلاف کیسز کی تفصیلات جمع کرانے پر درخواست نمٹادی گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔
قومی احتساب بیورو (نیب)، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کے خلاف کیسز کی تفصیلات اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے جانے پر درخواست نمٹادی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔
نیب پراسیکیوٹر اور ایف آئی اے حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شیر افضل مروت کے خلاف کوئی کیس درج نہیں۔
وکیل استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ شیر افضل مروت کے خلاف پولیس کے پاس 4 مقدمات درج ہیں۔
اس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ وکیل استغاثہ جن کیسز کی بات کر رہے ہیں ان میں انہوں نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
عدالت نے شیر افضل مروت کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی۔