توشہ خانہ کیس: عدالت نے سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر نیب سے جواب طلب کرلیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات (29 فروری) تک جواب طلب کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں پر سماعت کی۔
عدالت نے توشہ خانہ نیب ریفرنس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر بھی نیٹ کو نوٹس جاری کردیا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ سزا معطلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے۔
عدالت نے سزا معطلی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت جمعرات (29 فروری) تک ملتوی کردی۔