پاکستان

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اخترافغان کو سپریم کورٹ جج بنانے کا فیصلہ

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت کی۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ جج بنانے پر غور کیا گیا، جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ جج بنانے کا فیصلہ کیا۔

اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔

جوڈیشل کمیشن نے دونوں ناموں کی منظوری دیکر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

پی ایس ایل9: اسلام آباد یونائیٹڈ کو لگاتار دوسری شکست، گلیڈی ایٹرز 3 وکٹوں سے کامیاب

پاکستان عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف اپنا مؤقف آج پیش کرے گا

شکر گزاری سب سے بڑی دولت، مایوسی سب سے بڑا کفر ہے، عاطف اسلم