پاکستان

کراچی: نجی اسکولوں کا خلاف قانون جون جولائی کی فیس فروری،مارچ میں وصول کرنے کا مطالبہ

کوئی بھی نجی اسکول والدین سے زبردستی جون جولائی کی فیس ابھی سے وصول نہیں کرسکتا ہے، ہم اس کا باقاعدہ سرکولر بھی نکال چکے ہیں، ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز
|

کراچی میں نجی اسکولوں نے خلاف قانون والدین سے جون جولائی کی فیسیں فروری مارچ میں وصول کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کئی نجی اسکولوں کی جانب سے جون جولائی کی فیسوں کے واؤچرز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی نجی اسکول والدین سے زبردستی جون جولائی کی فیس ابھی سے وصول نہیں کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کا باقاعدہ سرکولر بھی نکال چکے ہیں کہ کوئی بھی نجی اسکول ایک ساتھ دو ماہ کی فیس وصول نہیں کرسکتا ہے، نجی اسکولوں کے ڈائیریکٹوریٹ کی جانب سے جون کی فیس جون میں اور جولائی کی فیس جولائی میں جمع کرانے کا باقاعدہ سرکولر جاری کیا گیا تھا۔

مہنگائی سے پریشان والدین نے سوال اٹھایا ہے کہ معاشی تنگ دستی میں ہم 2 ماہ کی فیس ایک ساتھ کیسے جمع کرائیں؟

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ بھی اسکولوں کو جون جولائی کی فیسیں پہلے وصول نا کرنے کی ہدایات جاری کر چکی ہے۔

عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے پر فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

والدہ سکھ، والد مسیحی اور بھائی مسلمان ہے، بولی وڈ اداکار وکرانت میسی کا انکشاف

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ