پاکستان

بیرونی سرمایہ کاری کیلئے جامع اصلاحات کی ہیں، انوار الحق کاکڑ

مائننگ سیکٹر میں مواقع کا بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے، سرمایہ کاروں کے لئے لیول پلیئنگ فیلڈ پر کام کر رہے ہیں، نگران وزیراعظم

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری کے لیے جامع اصلاحات کی ہیں، مائننگ سیکٹر میں مواقع کا بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے۔

اسلام آباد میں ہمالیائی نمک کی قدر میں اضافے اور آمد کے لیے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاہدے سے نمک کی بر آمد میں اضافہ ہوگا، بیرونی سرمایہ کاری کےلیے شعبہ معدنیات میں اصلاحات کر رہےہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مائننگ سیکٹر میں مواقع کا بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے، سرمایہ کاروں کے لئے لیول پلیئنگ فیلڈ پر کام کر رہے ہیں۔

تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ پھر ہسپتال میں داخل

مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں بارش کی پیش گوئی

بھارتی بندرگاہوں کے مزدوروں کا فوجی ساز و سامان اسرائیل لے جانے والے جہازوں کا بائیکاٹ