پاکستان

مری، گلیات اور گردونواح میں طوفانی بارش، برفباری کی پیشگوئی

آج اور کل شدید برفباری کے امکانات 70 فیصد تک ہیں، پیر کو بھی بارش اور برفباری کے 75 فیصد امکانات ہیں، ترجمان پی ڈی ایم اے

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مری، گلیات اور گردو نواح میں طوفانی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہفتے اور اتوار کو شدید برفباری کے امکانات 70 فیصد تک ہیں، پیر کو بھی بارش اور برفباری کے 75 فیصد امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 17 سے 22 فروری تک موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی، مری جانے والے سیاحوں کو خبر دار کیا جاتا ہے کہ وہ احتیاط کریں، سیاح موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مری کی انتظامیہ ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے، سیاحوں کو معلومات دینے کے لیے متعلقہ محکمے ہر ممکن فورم استعمال کر رہے ہیں۔

مخلوط حکومت کے قیام کیلئے مسلم لیگ (ن) کی آزاد اراکین اسمبلی کو راغب کرنے کی کوششیں تیز

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا آج سے آغاز، افتتاحی میچ میں قلندرز اور یونائیٹڈ مدمقابل

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 112 فلسطینی شہید